Home نیوز پاکستان پاکستان کے عثمان قمر اور زینب علی رضانے اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کے سائیکلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈلز جیت لئے

پاکستان کے عثمان قمر اور زینب علی رضانے اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کے سائیکلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈلز جیت لئے

Share
Share

برلن: پاکستان کے عثمان قمر اور زینب علی رضانے16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کے سائیکلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈلز جیت لئے عثمان قمر نے ٹائم ٹرائل کی 2 کلومیٹر روڈ ریس کا فاصلہ 7 منٹ 21.59 سیکنڈ میں جبکہ زینب علی رضا نے 2 کلومیٹر کافاصلہ 6 منٹ 49.29 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

عثمان قمر اب تک ورلڈ گیمز میں 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کرچکے ہیں ۔

پاکستان کے محمد سفیرعابد رضوی نے 25 کلومیٹر ریس کا فاصلہ 53 منٹ 34.85 سیکنڈ میں مکمل کرکے سلورمیڈل جیت لیا۔

پاورلفٹنگ ایونٹ کے 83 ویٹ کلاس کیٹیگری کے اسکواٹ میں سلور، بینچ پریس میں برونز، ڈیڈ لفٹ میں برونزاورمکموعی طورپر250 کے جی وزن اٹھانے کے ساتھ کمبائنڈ ویٹ میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔

پاکستان کی ماریہ منظور نے 69 ویٹ کلاس کیٹیگری کے بینچ پریس میں سلور جبکہ کمبائنڈ ویٹ میں برونز میڈل جیتاایتھلیٹکس کی 400 میٹر ریس کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کی ثناء 1 منٹ 26.82 کے ساتھ چوتھے نمبر پر آئیں ۔

بیڈمنٹن میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 21-18 اور 21-15 جبکہ مکاؤ چائنا نے 21-17 اور 21-15 سے شکست دی فیلڈ ہاکی مکس ایونٹ میں پاکستان نے پیراگوئے کو 5 صفر سے شکست دی دوسرے میچ میں پاکستان نے بلغاریہ کو 5-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

باسکٹ بال ویمنز ایونٹ میں بلغاریہ نے پاکستان کیخلاف 11 کے مقابلے میں 21 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

ٹیبل ٹینس کے یونیفائڈ مینز ایونٹ میں پاکستان کے امتیشام دانش اور عدیل خان نے فرانس کیخلاف 3-2 سے کامیابی حاصل کرکے برونز میڈل جیت لیا خواتین ایونٹ میں پاکستان کی فائزہ قمر اور ایمان عامر نے سعودی عرب کیخلاف 3 صفر کی فتح کے ساتھ برونز میڈل اپنے نام کیا۔

سوئمنگ ایونٹس 25 میٹر فری اسٹائل میں پاکستان کے حسن پٹیل نے چھٹی، خواتین کی 25 فری اسٹائل میں پاکستان کی آمنہ مومن نے آٹھویں جبکہ فاطمہ خان نے 25 میٹر فری اسٹائل میں پانچویں پوزیشن حاصل کی پاکستان کے تینوں سوئیمرز نے ورلڈ گیمز میں اپنے انفرادی ریکارڈز کو بہتر بنایا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...