Home سیاست اسحاق ڈار نے سوال کرنے پر صحافی کو تھپڑ رسید کر دیا

اسحاق ڈار نے سوال کرنے پر صحافی کو تھپڑ رسید کر دیا

Share
Share

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سوال کرنے پر صحافی کو تھپڑ دے مارا، اسحاق ڈارجب قومی اسمبلی سے باہر نکل رہے تھے تو ان سے صحافی نے سوال کیا۔

نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی نے وزیر خزانہ سے پوچھاآئی ایم سے مزاکرات کب کامیاب ہوں گے؟ صحافی کے سوال پوچھنے پر اسحاق ڈار سیخ پہ ہو گئے۔

وزیرخزانہ سے چلتے ہوئے صحافی نے پوچھا آئی ایم ایف پر کچھ بولیں گے، جواب میں کہا ابھی ایوان میں بہت کچھ بول کر آیا ہوں۔

جواب میں صحافی نے کہا میں تو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کے حوالے سے پوچھ رہا ہوں ،آئی ایم ایف سے مزاکرات کیوں کامیاب نہیں ہو رہے، وزیر خزانہ نے کوئی جواب نہ دیا۔

سوال دہرانے پراسحاق ڈار صحافی کے سوال پر شدید طیش میں آ گئے، تھپڑ مارتے ہوئے سیکورٹی کے عملے کو کہا اسکا موبائل لے کر پھینک دو۔

آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونے کے سوال کا وزیرخزانہ نے تھپڑ سے جواب دیا اور دانت پیستے ہوئے سکیورٹی سٹاف کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کرچلے گئے۔

Share
Related Articles

معیشت کا پہیہ جام کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ...

شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام...

پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن سیڑھیوں سے گر کر زخمی،اسپتال منتقل

لاہور:پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن اسمبلی ایوان کی کارروائی کے دوران سیڑھیوں...