Home نیوز پاکستان ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 765 میگاواٹ ہوگیا

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 765 میگاواٹ ہوگیا

Share
Share

اسلام آباد: ملک بھر میں گرمی کے باعث بجلی کی طلب کئی گنا بڑھ گئی جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 765 میگاواٹ ہوگیا ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 235 میگاواٹ ہے اور ملک بھر میں بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ پن بجلی کی پیداوار 8 ہزار میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سرکاری تھرمل پاور پلانٹس520 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار میگاواٹ ہے، رائیونڈ پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار 1225 میگاواٹ ہے جب کہ پن بجلی کی پیداوار 8 ہزار میگاواٹ ہے، نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3270 میگاواٹ ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ پاور سسٹم اوور لوڈہونے سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پرپہنچ گئی، وزارت توانائی اور ڈسکوز کے سسٹم بہتری کے دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔لیسکو میں ٹرانسفارمرز ہیں، میٹر اور نہ ہی کیبلز موجود ہیں جس وجہ سے صورتحال ابتر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہر کے بیشتر علاقوں میں 14 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں ترمیم نہیں کی گئی، لوڈ شیڈنگ کا شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

Share
Related Articles

پی آئی اے سے متعلق سابق وزیر کے متنازع بیان کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سابق وزیر...

تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواست خارج کرنے کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کیخلاف درخواست...

ہم پی ٹی آئی کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر تیار ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی...

ہم امداد بندش کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:امریکا کی جانب سے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی امداد کی...