Home Uncategorized قربانی کے گوشت کا متوازن استعمال شہریوں کے لیے ازحد ضروری ہے،ماہرین صحت

قربانی کے گوشت کا متوازن استعمال شہریوں کے لیے ازحد ضروری ہے،ماہرین صحت

Share
Share

کراچی: صحت سے متعلق مسائل میں خوراک سے پیدا ہونے والی بیماری (ایف بی ڈی) بھی شامل ہیں،ایف بی ڈی بیماری کاآلودہ غذا یا مشروبات سبب ہوتی ہیں، ان آلودہ کھانوں میں کچا گوشت اور خراب غذا شامل ہیں۔اس لئے صحت سے متعلق پیچیدہ مسائل سے بچنے کے لئے قربانی کے گوشت کا متوازن استعمال شہریوں کے لیے حد سے زیادہ ضروری ہے۔

اس امر کااظہار آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر ایس ایم وسیم جعفری نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)، جامعہ کراچی کے عوامی آگاہی پروگرام کے تحت ”عیدالاضحی پر صحت سے متعلق مسائل“ کے موضوع پر ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے سیمینار روم میں منعقدہ ایک لیکچر کے دوران کیا۔

لیکچر کا انعقاد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر جامعہ کراچی اور سندھ انوویشن، ریسرچ اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک (سائرن) کے باہمی تعاون سے ہوا۔پروفیسر وسیم جعفری نے کہا ہے کہ اسہال، قے کا ہونا، پیٹ درد، متلی، بخار، تھکاوٹ، کمر یا جوڑوں کا درد ایف بی ڈی بیماری کی علامات ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ اس مرض میں بہت سے بیماریاں شامل ہیں جو دنیا میں صحت عامہ کا ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے جو بعض اوقات جان لیوا بھی ہوتا ہے، اس کی وجہ سے ہیضہ، ہیپاٹائٹس اے، ٹائی فائیڈ فیور جیسے پیچیدہ امراض پیدا ہوتے ہیں۔ ایف بی ڈی بیماری کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ایک ایف بی ڈی انفیکشن اور دوسری ایف بی ڈی انٹوکسی کیشن ہے۔

انھوں نے کہا کہ خوراک سے پیدا ہونے والی بیماری کی روک تھام میں صفائی کا کردار انتہائی اہم ہے۔ چند اہم احتیاطی اقدامات سے خوراک سے پیدا ہونے والی بیماری کی روک تھام ممکن ہے جن میں ہاتھ اور سطحوں کو اکثردھونا، کھانا علاحدہ پکانا، پکاتے وقت خاص درجہ حرارت کا خیال رکھنا، فوری طور پر فریج میں رکھنا اور ذاتی حفظانِ صحت کا خیال رکھنا شامل ہیں۔

انھوں نے کہا شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر متوازن غذا کا استمال کریں تاکہ صحت سے متعلق متعدد امراض سے بچا جاسکے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...