جارجیا: جارجیا کے نوجوان نے خواتین میں مقبولیت پانے کےلئے تکلیف دہ سرجری کروا کر اپنا قد دراز کروا لیا ۔نوجوان نے قد بڑھانے کے لئے 81ہزار ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی ۔
قد چھوٹا ہونے کی وجہ سے خواتین کی طرف سے مسترد کیے جانے کا دکھ کیا ہوتا ہے، یہ جارجیا سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ ڈنزیل سیگرز سے پوچھا جائے جنہوں نے اس دکھ کے مداوے کیلئے 81 ہزار ڈالر خرچ کرکے اپنے پست قد کو دراز کروایا۔
نیو یارک پوسٹ کے مطابق ڈنزیل سیگرز نے قد کی لمبائی کیلئے دردناک سرجری کروائی ہے جس پر 81 ہزار ڈالر کا خرچہ آیا ہے جس کے بعد ان کا قد 5’5 انچ سے بڑھ کر 6 انچ ہو گیا ہے۔
سالہ سیگرز نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ ساری زندگی میں نے اپنے چھوٹے قد کو لے کر امتیازی سلوک سہا اور ہمیشہ اس کے احساس کے ساتھ کشمکش میں رہا ہوں۔ اس سرجری نے مجھے اپنی زندگی کو تبدیل کرنے اور اسے بھرپور جینے کا موقع فراہم کیا ۔
سیگرزنے کہا کہ جس لڑکی کو وہ چاہتے تھے اس نے صرف اسی لیے انہیں مسترد کردیا کیونکہ ان کا قد چھوٹا تھا۔ اس کے بعد وہ ہمیشہ خواتین سے بات کرنے میں ہچکچاتے رہے اور رومانوی تعلقات سے محروم رہے۔
برسوں تک، مسٹر سیگرز نے تحقیق کی کہ اپنے قد میں کچھ اور اضافہ کیسے کریں جس کے بعد انہیں سرجری کا آپشن نظر آیا۔ مسٹر سیگرز نے بتایا کہ قد لمبا کرنے کی سرجری ایک بہترین آپشن تھا اور انہوں نے فوری طور پر اپنی اپائنٹمنٹ بک کر لی۔