Home سیاست شیریں مزاری کی گرفتاری، آئی جی اسلام آباد نے معذرت کرلی

شیریں مزاری کی گرفتاری، آئی جی اسلام آباد نے معذرت کرلی

Share
Share

اسلام آباد: عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے معذرت کرلی۔

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کا جو تاثر بنا اس پر شرمندہ ہوں۔ مستقبل میں ایسی کسی صورت حال سے بچنے کے لیے آفس آرڈر جاری کیا ہے کہ عدالتی احکامات پر مکمل عمل در آمد یقینی بنائیں۔عدالت کی کسی ہدایت یا حکم کی خلاف ورزی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور گرفتاری کرنے والے پولیس انچارج ، کانسٹیبل ، لیڈی کانسٹیبل کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔سب انسپکٹر حیدر علی ، کانسٹیبلز سہیل قریشی ، فیصل ، وقاص ، لیڈی کانسٹیبل سندس اور ماروی گرفتاری میں شامل تھے۔

ڈی سی راولپنڈی کے ایم پی او آرڈر سے پہلے گرفتاری سے روکنے کے عدالتی آرڈر کی پولیس کو سروس نہیں ہوئی تھی۔ڈی سی راولپنڈی کے ایم پی او کے تحت 17 مئی کے آرڈر سے متعلق ہمیں بتایا گیا۔

آئی جی کے مطابق تھانہ کوہسار کے آفیشلز راولپنڈی پولیس کے ساتھ شیریں مزاری کے گھر کے باہر گئے۔ایڈوکیٹ ایمان مزاری نے گرفتاری سے روکنے کے عدالتی حکم متعلق پولیس کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

آئی جی کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب پر عدالت کا کہنا تھا کہ آئی جی کے جواب سے متعلق فیصلہ آئندہ سماعت پرہوگا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...