Home سیاست آنے والے الیکشن میں پنجاب پانی پت کا میدان ثابت ہو گا،شیخ رشید

آنے والے الیکشن میں پنجاب پانی پت کا میدان ثابت ہو گا،شیخ رشید

Share
Share

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کاکہناہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں آئی ایم ایف معاہدہ ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا اور 300 ارب روپے کے مزید ٹیکس غریب پر مسلط کردئیے جائیں گے۔ آنے والے الیکشن میں پنجاب پانی پت کا میدان ثابت ہو گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ مفتاح اسماعیل پھر بھی آئی ایم ایف سے قرض کی ایک قسط لیکر آئے تھے مگر اسحاق ڈار ڈالر 200 پر لائے اور نہ معیشت کو تباہی سے بچا سکے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی سیاسی تقدیر کے فیصلے لندن اور دبئی میں ہوتے ہیں کیونکہ ان کی جائیدایں، اولادیں، بینک بیلنس لندن دبئی میں ہیں، انہوں نے ایک چہرے پر کئی چہرے سجا رکھے ہیں جو کہ عوام میں نفرت کا نشان ہیں۔

شیخ رشیداحمد نے کہا کہ پاکستان کو منی لانڈرنگ کے لیے رکھا ہوا ہے، قومی اثاثے لیز پر، غریب مہنگائی کی بھینٹ پر اور یہ بیساکھیوں کے سہارے ہیں جب کہ یہ گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں پنجاب پانی پت کا میدان ثابت ہو گا، ہائیکورٹ کو کل بتایا گیا کہ صرف اسلام آباد میں میرے خلاف 7 ایف آئی آر درج ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...