Home نیوز پاکستان بانڈڈ اسٹوریج پالیسی سے پاکستان میں تیل کی قلت نہیں ہو گی،مصدق ملک

بانڈڈ اسٹوریج پالیسی سے پاکستان میں تیل کی قلت نہیں ہو گی،مصدق ملک

Share
Share

وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے کہ ملک میں تیل کی ذخیرہ اندوزی سے بچنے کے لیے بانڈڈ اسٹوریج پالیسی لا رہے ہیں، بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے نتیجے میں پاکستان میں تیل کی قلت نہیں ہو گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ ہمارے ملک میں جب پیٹرول کی قیمت بڑھنے والی ہوتی ہے تو سب کو پتہ ہوتا ہے اور پھر ذخیرہ اندوز اس چیز کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور پیٹرول ذخیرہ کر لیتے ہیں لیکن آج میں آپ لوگوں کے سامنے اس ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تیل کی ذخیرہ اندوزی سے بچنے کے لیے بانڈڈ اسٹوریج پالیسی لا رہے ہیں، بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے نتیجے میں پاکستان میں تیل کی قلت نہیں ہو گی، اب دنیا کے بڑے بڑے ٹریڈرز بھی ملک میں تیل ذخیرہ کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کی وجہ سے ملک میں مستقبل میں پیٹرول کی قلت جیسی صورت حال پیدا نہیں ہو گی۔

مصدق ملک نے کہا کہ گیس کے کنووٴں کا گردشی قرضہ صفر کر دیا ہے، جلد ایل این جی کا گردشی قرضہ بھی صفر کر دیں گے۔ ہماری ترجیح معیشت کو مضبوط کرنا ہے، ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر تلاش کیے جا رہے ہیں، ان شاء اللہ ملک میں توانائی بھرپور طریقے سے آئے گی۔

Share
Related Articles

اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعتہ الوداع عقیدت و احترام سے منایا گیا،ملکی ترقی ،خوشحالی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اورراولپنڈی میں بھی جمعتہ الوداع عقیدت اوراحترام کے ساتھ...

نامور اداکار شان شاہد نے خود کو مغرور کہے جانے پر خاموشی توڑ دی

کراچی :پاکستان کے نامور اداکار شان شاہد نے خود کو مغرور کہے...

خواتین آخری افطار کرتے ہی اپنے عید لُک کو فائنل کرنے کیلئے تیار

عید میں بس ایک دن باقی ہے۔ مرد، خواتین، بچے سب ہی...

پی ایس ایل کی “انفینیٹی” ٹرافی لاہور پہنچ گئی

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی “انفینیٹی” ٹرافی مختلف شہروں کا...