Home Uncategorized ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار

ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار

Share
Share

معروف میسجنگ ایپ ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار ہے جوکہ آئندہ ماہ کسی وقت صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

اسنیپ چیٹ نے 2013 میں اسٹوریز کا فیچر سب سے پہلے متعارف کرایا تھا جو اس کے بعد لگ بھگ ہر سوشل میڈیا ایپ میں پہنچ گیا۔

اسنیپ چیٹ کے بعد فیس بک، میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ میں اسٹوریز کا فیچر شامل ہوا جبکہ گوگل نے بھی اس پر تجربات کیے۔

اب 10 سال بعد معروف میسجنگ ایپ ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

ٹیلی گرام کے بانی پاویل دوروف نے اعلان کیا ہے کہ میسجنگ ایپ میں اسٹوریز کا فیچر آئندہ ماہ کسی وقت صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم اپنی حریف ایپس کی طرح اس فیچر کو کاپی نہیں کر رہے بلکہ اسے منفرد انداز سے ٹیلی گرام کا حصہ بنایا جائے گا۔ صارفین خود فیصلہ کر سکیں گے کہ ان کی ہر اسٹوری کو کون دیکھ سکے گا۔

اسٹوریز چیٹ لسٹ کے اوپر نظر ائیں گی اور کسی کانٹیکٹ کی اسٹوری کو ہائیڈ کرنا بھی ممکن ہوگا۔صارفین ٹیلی گرام اسٹوریز میں کیپشنز کے ساتھ ساتھ فوٹوز اور ویڈیوز کو پوسٹ کر سکیں گے۔

ایک اسٹوری 6، 12، 24 یا 48 گھنٹے میں ایکسپائر ہوگی اور ہر ایک کی پرائیویسی سیٹنگ الگ ہوگی۔ٹیلی گرام کے بانی نے بتایا کہ چینلز سے میسجز کو اسٹوریز میں ری پوسٹ کرنا ممکن ہوگا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...