Home Uncategorized راحت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

راحت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

Share
Share

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے ”ایف آئی اے“نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ایف آئی اے نے گلوکار کے اثاثہ جات اور انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی گئی آمدن کی تفصیلات حاصل کر لیں، ایف بی آر نے ایف آئی اے کو گلوکار راحت فتح علی خان کی آمدن اور ظاہر کردہ اثاثوں کا 9 سالہ ریکارڈ بھجوایا دیا ہے۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے راحت فتح علی خان کا سال 2014ء سے 2022ء تک کا ریکارڈ مانگا تھا، ایف آئی اے کو راحت فتح علی خان کے گوشواروں اور ویلتھ سٹیٹمنٹ کی نقول بھجوا دی گئی ہیں۔

ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف مبینہ کرنسی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...