Home Uncategorized پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے، پاکستان نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ سزا پوری کرنے والے پاکستانیوں کو رہا کیا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس وقت بھارت کی جیلوں میں 417 پاکستانی قیدی موجود ہیں، بھارتی حکام کو جو فہرست دی گئی ہے اس میں بھارتی جیلوں میں قید 343 شہری اور 74 ماہی گیر کا ذکر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سزا پوری کرنے والے پاکستانیوں کو رہا کر کے وطن واپس بھیجے، اس کے علاوہ حکومت پاکستان نے آج 308 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھی بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی ہے۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ 42 سویلین قیدی اور266 ماہی گیروں کی فہرست بھارتی حکام کے حوالے کی گئی جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں، قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوتا ہے جس پر 21 مئی 2008 کو دستخط ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...