Home Uncategorized گرم علاقوں کے مکینوں کی بصارت متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ،ماہرین

گرم علاقوں کے مکینوں کی بصارت متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ،ماہرین

Share
Share

واشنگٹن: امریکی ماہرین نے ایک سروے کے بعد خبردار کیا ہے کہ جنس، قوم، آمدنی اور تعلیم سے قطع نظر گرم علاقوں میں بسنے والے بالخصوص عمررسیدہ افراد میں آنکھوں کے امراض کی شرح زائد ہو سکتی ہے۔

اگر اوسط درجہ حرارت میں 15 درجے سینٹی گریڈ درجہ حرارت بڑھ جائے تو اس سے بصارت متاثر ہونے کا خطرہ لگ بھگ 44 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، تاہم اس کی وجوہ کا تعین ابھی باقی ہے اور توقع ہے کہ تحقیق کا اطلاق دنیا کے دیگر ممالک پر بھی ہوسکتا ہے۔

’اوپتھیلمک ایپیڈیومولوجی‘ نامی جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکہ میں گرم خطوں میں رہنے والے وہ افراد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں جن کی عمریں 65 برس یا اس سے زائد ہیں، یہاں تک کہ 16 درجے سینٹی گریڈ والے علاقوں میں رہنے والے بزرگ بھی اس کیفیت سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

جامعہ ٹورنٹو سے وابستہ ڈاکٹر ایسمے فلر اور ان کے ساتھیوں نے اس امر کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے مزید تحقیق اور نگرانی پر زور دیا ہے، اس طرح نا صرف عمر کے نازک حصے میں محتاجی بڑھ سکتی ہے بلکہ خود ایسے مریضوں پر علاج کا بوجھ خطیر رقم کی صورت میں بڑھ جاتا ہے۔

مطالعے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گرم شہروں اور دیہاتوں میں رہنے والے 65 سے 79 برس کے افراد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ خواتین کے مقابلے میں مرد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں، اسی طرح گورے افراد کے مقابلے میں سیاہ فارم امریکی اس کی لپیٹ میں زیادہ آ سکتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ ایک معمہ ہے کہ آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے، اب اس کی حتمی وجوہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...