Home نیوز پاکستان بلوچستان کےضلع شیرانی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید،حملہ آور بھی ہلاک

بلوچستان کےضلع شیرانی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید،حملہ آور بھی ہلاک

Share
Share

شیرانی: بلوچستان کے ضلع شیرانی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے جبکہسکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے ضلع شیرانی کے علاقے دھانہ سر کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا، حملے میں 3 پولیس اہلکار سمیت ایک ایف سی اہلکار شہید ہوئے، سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے شیرانی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ کارروائیاں فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کیلئے مشعل راہ ہیں۔

عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں۔

Share
Related Articles

چارسدہ میں فائرنگ: جے یو آئی کے سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس جاں بحق

Charsadda: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے سابق ایم...

این ڈی ایم اے کا الرٹ: آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں میں بارش، گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر...

ڈیجیٹل میدان میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل

اسلام آباد: پاکستان نے ڈیجیٹل صلاحیتوں کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل...

ایم وی توسکا کیس: امریکا نے ایرانی جہاز اور عملہ پاکستان کے حوالے کر دیا

واشنگٹن: امریکا نے ضبط کیا گیا ایرانی مال بردار جہاز ایم وی...