Home Uncategorized صدر مملکت،چئیرمین سینٹ کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

صدر مملکت،چئیرمین سینٹ کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

Share
Share

مدینہ منورہ:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا۔

صدر مملکت نے عالمی برادری سے اسلاموفوبیا کیخلاف اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دردناک واقعے سے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، عالمی برادری مذہبی عقائد اور اقدار کی جانب رواداری کیلئے کام کرے۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ سویڈن واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دنیا بھر کی پارلیمنٹس کو خصوصی خط لکھوں گا، آزادی اظہار رائے کی آڑ لیکر جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...