Home Uncategorized بیک وقت دو انسانوں سے محبت، رمشا خان اور مہوش حیات کی رائے میں اختلافات

بیک وقت دو انسانوں سے محبت، رمشا خان اور مہوش حیات کی رائے میں اختلافات

Share
Share

لاہور:بیک وقت دو انسانوں سے محبت کے سوال پر اداکارہ رمشا خان اور مہوش حیات کی رائے میں اختلافات سامنے آ گئے۔

ساتھی اداکارہ رمشا خان کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں شریک اداکارہ مہوش حیات سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا ایک انسان کو ایک ہی وقت میں دو انسانوں سے محبت ہوسکتی ہے؟۔

میزبان کے سوال کے جواب میں اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ کسی کی محبت آخری نہیں ہوتی، تاہم جب شادی ہوجائے تو ایک ہی انسان سب کچھ ہونا چاہیے، جب آپ شادی کرتے ہیں تو دائیں یا بائیں کچھ نہیں دیکھا جاتا، فلم “پنجاب نہیں جاؤں گی” میں بھی یہی پیغام دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں دو انسانوں سے محبت بالکل ہوسکتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس کے پیچھے دیوانوں کی طرح بھاگنا شروع کر دیں، محبت ہوجاتی ہے، اپنے ساتھی کے ساتھ وفادار ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔

رمشا خان کا اسی سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتی کہ ایک ہی وقت میں دو انسانوں سے محبت ہوجائے، ایسا تب ہوتا ہے جب پہلے انسان کے ساتھ محبت ختم ہوجائے تو انسان دوسرے انسان کو اپنا محبوب ماننے لگتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...