Home سیاست برسر اقتدار آ کر مہنگائی کا خاتمہ پہلی ترجیح ہوگی،نواز شریف

برسر اقتدار آ کر مہنگائی کا خاتمہ پہلی ترجیح ہوگی،نواز شریف

Share
Share

دبئی: پاکستان مسلم لیگ( ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کے مسائل پر جلد قابو پا لے گی، برسر اقتدار آ کر مہنگائی کا خاتمہ پہلی ترجیح ہوگی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) یو اے ای کے عہدیداروں نے ملاقات کی، اس موقع پر آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد کی قیادت مسلم لیگ (ن) یو اے ای کے صدر غلام مصطفیٰ مغل نے کی، ملاقات میں پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور مسلم لیگ گلف کے صدر ایم این اے احسان الحق باجوہ بھی موجود تھے۔

ایم پی اے آزاد علی تبسم،غوث قادری، عبدالوحید پال، ابوبکر آفندی، چودھری عبدالغفار اور افتخار بٹ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے، سابق وزیر اعظم نے سب کو عید کی مبارک باد دی۔

نواز شریف نے کہا کہ مشکل حالات کا مقابلہ کرنے والے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔مسلم لیگ (ن) پاکستان کے مسائل پر جلد قابو پا لے گی، برسر اقتدار آ کر مہنگائی کا خاتمہ پہلی ترجیح ہوگی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...