Home Uncategorized دنیا میں کوئی ایسا انجکشن نہیں ہے جو کسی کو گورا کر سکے، شائستہ لودھی

دنیا میں کوئی ایسا انجکشن نہیں ہے جو کسی کو گورا کر سکے، شائستہ لودھی

Share
Share

کراچی: پاکستان شوبز کی اداکارہ میزبان اور معروف ڈرماٹالوجسٹ شائستہ لودھی نے واضح کیاہے کہ گورا رنگ خوبصورتی کی علامت نہیں ہے۔ دنیا میں کوئی ایسا انجکشن نہیں ہے جو کسی کو گورا کر سکے اور نہ ہی گورا رنگ خوبصورتی کی علامت ہے۔

حال ہی میں شائستہ لودھی ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے خوبصورتی اور اس سے جڑے لوگوں کے طے کردہ معیار پر بات کی۔

شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ایسا انجکشن نہیں ہے جو کسی کو گورا کر سکے اور نہ ہی گورا رنگ خوبصورتی کی علامت ہے۔

شائستہ نے کہا کہ یہ انجکشن صرف اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو کہ انسان کے جسم کو صاف کرنے کام کرتا ہے مگر کیونکہ اسے پاکستان اور بھارت جیسے ملکوں میں فروخت کرنا تھا اس لئے وائٹننگ انجکشنکا نام استعمال کیا گیا۔

شائستہ نے انکشاف کیا کہ ان کے کلینک میں مائیں 6 ماہ کے بچوں کو لے کر آتی ہیں اور کہتی ہیں کہ انہیں کوئی ایسی دوا یا کریم دیں کہ یہ گورے ہو جائیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ کچھ خواتین اپنی 13، 14 سالہ لڑکیوں کو لے کر آتی ہیں اور انہیں گورا کرنے کا مطالبہ کرتی ہیں جس پر وہ سوچتی ہیں کہ ہم کتنے ذہنی غلام ہیں خود ہی اپنے بچوں کو احساس کم تری میں ڈال دیتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...