Home نیوز پاکستان ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر 2023 کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

ڈسکوز کے مالی سال 23-2022 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر 2023 کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، ڈسکوز نے نیپرا کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی، اتھارٹی نے ڈسکوز کی درخواست پر 24 مئی کو عوامی سماعت کی تھی۔

اس سے قبل صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 47 پیسے ایوریج فی یونٹ چارج کیا جا رہا تھا جو کہ جون 2023 تک تھا۔

فیصلے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا جبکہ اسکا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

Share
Related Articles

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...