Home Uncategorized امریکا میں طالبات کی کلاس میں شرٹ اتروانے والا پروفیسر نوکری سے فارغ

امریکا میں طالبات کی کلاس میں شرٹ اتروانے والا پروفیسر نوکری سے فارغ

Share
Share

واشنگٹن: امریکا میں گیارہ طالبات کو کلاس میں شرٹ اتروانے اور ان کے جسمانی خدو خال کے بارے میں نازیبا ریمارکس دینے پر کالج کے پروفیسر کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

فوکس نیوز کے مطابق امریکی محکمہ تعلیم نے پروفیسر کو ملازمت سے نکالنے کا فیصلہ تین ماہ میں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا۔ تحقیقات میں پروفیسر کے خلاف ٹھوس شواہد سامنے آئے تھے۔

طالبات نے تحقیقاتی کمیٹی کو بتایا کہ پروفیسر نے طالبات سے کہا کہ یہ طبی تشخیص سے متعلق ہے جو کہ نصاب کا حصہ ہے۔ پروفیسر نے نہ صرف شرٹ اتروائیں بلکہ طالبات کے جسمانی خدوخال پر نامناسب تبصرے بھی کیے۔

تحقیقات کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ پروفیسر کے اس عمل سے ایک طالبہ ڈپریشن میں چلی گئی اور اسے اپنی تعلیم کا سلسلہ روکنا پڑا۔

تحقیقات مکمل ہونے پر محکمہ تعلیم نے پروفیسر کو ملازمت سے برخاست کرنے کی سفارش کی اور تعلیم ادھوری چھوڑنے والی طالبہ کی بحالی پر زور دیا۔

کالج انتظامیہ نے متاثرہ لڑکی کو دوبارہ ایڈمیشن دیا اور اس کی تمام فیسیں بھی معاف کردیں تاہم کالج انتظامیہ نے برطرف کیے گئے پروفیسر کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

کالج انتظامیہ نے پروفیسر کے شرٹ اتارنے کی وجہ نصاب میں شامل طبی تشخیص کو قرار دینے کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے کی کوضرورت نہیں تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...