Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نیب میں پیش، بیانات ریکارڈ کروائے

چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نیب میں پیش، بیانات ریکارڈ کروائے

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نیب کے دفترمیں پیش ہوئے، اپنے بیانات ریکارڈ کروائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی تقریبا چار بجے اسلام آباد میں واقع قومی احتساب بیورو راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوئے اور تین گھنٹے سے زیادہ وقت تک دفتر میں موجود رہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔

توشہ خانہ سے تحائف لے کر بیچنے کے معاملے کی انکوائری میں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا، جبکہ ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں طلب کیا گیا تھا، ان کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...