Home نیوز پاکستان بجلی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

بجلی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

Share
Share

اسلام آباد: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 90 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 23 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ فی یونٹ قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا۔ نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔

نیپرا میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ سی پی پی اے نے 2 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی تھی۔

بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 23 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ فی یونٹ قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا۔ نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔

حکام کا کہنا تھا کہ مئی میں کوئلے کی جگہ آر ایل این جی کا استعمال بڑھایا گیا۔ کوئلے سے بجلی کی پیداوار مہنگی ہونے کی وجہ سے آر ایل این جی پر منتقل ہوئے۔ ٹرانسمشن لائنز میں فالٹس کے باعث نقصانات میں اضافہ ہوا۔ گدو جامشورو لائن میں 6 ماہ میں 5 مرتبہ فالٹ آ چکا ہے۔

نیپرا نے ٹرانسمشن لائنز پر مسلسل فالٹ اور مینٹیس نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت پر سستی بجلی کی فراہم نہ کرنا صارفین سے زیادتی ہے۔ نیپرا حکام کے مطابق جنوب میں ٹرانسمشن لائنز پر صرف چورہی نہیں این ٹی ڈی سی افسران بھی شامل ہیں۔

انکوائری رپورٹس میں تمام پہلووٴں کو واضح کیا گیا اس کے باوجود چوری نہیں کم ہوئی۔ نیپرا نے این ٹی ڈی سی کے سسٹم سے چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر رپورٹ طلب کرلی۔

این ڈی ڈی سی حکام کا کہنا تھا کہ ٹرانسمیشن سسٹم سے اشیاء کی چوری ہو رہی ہے۔ جنوب میں چوری کے واقعات بہت زیادہ ہیں۔ مجموعی طور پر ٹرانسمشن لائنز سے چوری کی حالیہ 11 ایف ا?ئی ا?رز سمیت 33 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔

نیپرا کے رکن کا کہنا تھا کہ یہ تو اور بھی حیران کن اور افسوسناک بات ہے کہ ٹرانسمشن لائنز سے سامان چوری ہو رہا ہے۔ایف آئی آر کا مطلب تو ٹرک کی بتی ہے۔

Share
Related Articles

کے پی اسمبلی نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی

پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی نے زرعی شعبے پر ٹیکس کے نفاذ کے لیے...

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کا...

نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن...

دفتر خارجہ نے پاکستان اور چین کی دوستی کو نشانہ بنانے والے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے میڈیا میں زیر گردش قیاس آرائیوں پر ردعمل...