Home سیاست توشہ خانہ فوجداری کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کوکل طلبی کا نوٹس جاری

توشہ خانہ فوجداری کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کوکل طلبی کا نوٹس جاری

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سیشن کورٹ نے کل کیس سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے کل کیس سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل ذاتی طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے۔ عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کیس کل سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کو کل صبح ساڈھے آٹھ بجے کے لیے نوٹس جاری کیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سات روز میں سیشن کورٹ کو فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت ہونے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہو گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...