Home نیوز پاکستان پاک بحریہ کے چار افسران کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے چار افسران کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

Share
Share

اسلام آباد:پاک بحریہ کے چار افسران کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عبدالصمد، وائس ایڈمرل عابد حمید، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز اور وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی شامل ہیں۔

وائس ایڈمرل عبدالصمد کمانڈر نیول اسٹرٹیجک کمانڈ اور وائس ایڈمرل عابد حمید ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (میٹریل) کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل راجہ رب نواز کمانڈر کوسٹ اور وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کمانڈر پاکستان فلیٹ کے عہدوں پر فائض ہیں ۔

ترقی پانے والے افسران کمانڈ اینڈ اسٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ترقی پانے والے افسران کو اعلی ملٹری سروسز کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...