Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے دو مقدمات میں نامزد کرنے کا فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے دو مقدمات میں نامزد کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف کو جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے دو مقدمات میں نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ دفاعی وحساس تنصیبات پر حملوں کی مقدمات میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی دفعات شامل کرنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ملزم نامزد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مقدمات میں نئی دفعات کے اضافے کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کو منصوبہ ساز کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔

دفاعی وحساس تنصیبات پر حملوں کی مقدمات میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی دفعات شامل کرنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ملزم نامزد کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر گرفتاری کی صورت میں حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی، کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کے الزامات عائد کیے جائیں گے اور زیر تفتیش ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ملزم نامزد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بطور ملزم نامزدگی کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا تھا۔ فیصلے سے قبل قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کی گئی۔ جی ایچ کیو کیس تھانہ آرے بازار جبکہ حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں درج ہے۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...