Home سیاست پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا،سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر تحریک پیش کی جائے گی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا،سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر تحریک پیش کی جائے گی

Share
Share

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا۔سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر تحریک پیش کی جائے گی۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے منعقد ہو گا، اجلاس کا ایجنڈا 2 نکاتی ہے، ایجنڈے کے مطابق سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر تحریک پیش کی جائے گی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی تحریک پیش کریں گے جس پر اراکین بحث میں حصہ لیں گے، تحریک پر بحث کے خاتمہ پر مذمتی قرارداد منظور کی جائے گی۔

Share
Related Articles

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...