اسلام آباد:قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے 2 سے زائد نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کیخلاف بل کی منظوری دے دی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 2 سے زائد نشستوں پر براہ راست انتخابات کی ممانعت کا بل مولانا عبدالکبر چترالی نے جمع کرایا۔
بل کے مطابق امیدوار 2 سے زائد نشستوں پر انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
مولانا عبدالکبر چترالی نے کہا کہ ایک امیدوار کے متعدد نشستوں پر انتخاب لڑنے سے قومی وسائل ضائع ہوتے ہیں۔