Home سیاست عون چوہدری نے پی ٹی آئی پرپابندی کے لیے درخواست دائرکردی

عون چوہدری نے پی ٹی آئی پرپابندی کے لیے درخواست دائرکردی

Share
Share

اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے تحریک انصاف پرپابندی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔عون چوہدری نے سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی کو بطور پارٹی تحلیل کرنے کی استدعا کی۔وہ الیکشن کمیشن میں بھی پیٹیشن دائر کریں گے۔

سپریم کورٹ میں عون چوہدری کی جانب سے ذاتی حیثیت میں دائر درخواست میں چیئرمین چیئرمین پی ٹی آئی، صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی، وزارت قانون اور وزارت داخلہ، کو فریق بنایا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تمام ثبوت، ان کے فوج مخالف بیانات اور وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھا گیا خط بھی درخواست کا حصہ بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے براہ راست ریاستی اداروں پر حملہ کیا۔ عدلیہ کے ساتھ فوج اور اس کی تنصیبات پربھی حملہ کیا گیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی بلکہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی کے بھی مرتک ہوئے۔

عون چوہدری نے سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی کو بطور پارٹی تحلیل کرنے کی استدعا کی۔ عون چوہدری الیکشن کمیشن میں بھی پیٹیشن دائر کریں گے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...