Home نیوز پاکستان پنشن میں ساڑھے 17فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

پنشن میں ساڑھے 17فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنشن میں ساڑھے 17فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پنشن میں اضافے کا اطلاق فیملی پنشن پر بھی ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی سے وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز بشمول دفاع کے سول پنشنر ر اور ا?رمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن میں اضافے کا اطلاق فیملی پنشن پر بھی ہوگا۔علاوہ ازیں یکم جولائی سے کم سے کم پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا جب کہ ای او بی آئی کے پنشنرز کی پنشن 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

Share
Related Articles

توشہ خانہ ٹو کیس، عدالت کا ملزمان کے وکلاء کی عدم حاضری پر اظہار برہمی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ...

ارشد ندیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

مکہ مکرمہ :قومی ہیرو، ملک کے صفِ اوّل کے ایتھلیٹ، اولمپین جیولین...

پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز سے متعلق میڈیارپورٹس میں کوئی صداقت نہیں، عرفان صدیقی

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کنونیئر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ذرائع...

دفتر خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات سفیروں کے تبادلے کردیے

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات سفرا کے تبادلے کردیے...