Home نیوز پاکستان سندھ طاس معاہدہ، پاکستان کی درخواست قابل سماعت قرار،بھارتی اعتراضات مسترد

سندھ طاس معاہدہ، پاکستان کی درخواست قابل سماعت قرار،بھارتی اعتراضات مسترد

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان کو بین الاقوامی محاذ پر بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی بین الاقوامی فورم پی سی اے کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کی درخواست کو قابلِ سماعت قرار دیدیا گیا ہے۔

سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بین الاقوامی فورم (پی سی اے) نے پاکستان کی جانب سے دی گئی درخواست پر بھارتی اعتراضات مسترد کردیے۔بین الاقوامی فورم پی سی اے کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کی درخواست کو قابلِ سماعت قرار دیدیا گیا ہے۔

جس میں پاکستان کا موٴقف ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشن گنگا اور رتلے ڈیم تعمیر کر رہا ہے۔ 1960ء میں پاکستان اور بھارت کے مابین انڈس ،جہلم اور چناب کے درمیان پانی کی تقسیم کا معاہدہ ہوا تھا۔

پاکستان کی درخواست پر بھارتی اعتراضات کے حوالے سے پی سی اے نے 13 مئی کو اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی فورم پر اپنی شکایت درج کروائی تھی، جس پر بھارت نے روایتی حربے اختیار کرتے ہوئے بین الاقوامی عدالت کے اس سلسلے میں مجاز فورم ہونے پر اعتراضات عائد کیے تھے، تاہم انٹر نیشنل فورم( پی سی اے) نے بھارتی اعتراضات کو مسترد کردیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...