Home نیوز پاکستان محکمہ موسمیات کی پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا اسپیل مزید بڑھنے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا اسپیل مزید بڑھنے کی پیش گوئی

Share
Share

لاہور: محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا اسپیل مزید بڑھنے کی پیش گوئی کر دی، مون سون کی بارشیں 8 کے بجائے 10 جولائی تک رہیں گی۔

بارشوں کے حوالے سے واسا سمیت دیگر اداروں کو الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں دوپہر کے وقت بارش ہونے کا امکان ہے تاہم اس وقت لاہور میں گرمی اور حبس کا موسم ہے۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

بدھ 5 جولائی کو لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا تھا، شہر میں صبح 4 سے مسلسل موسلادھار بارش ہوتی رہی جس سے نشیبی اور پوش علاقے زیر آب آگئے جبکہ اہم شاہراہوں پر کئی گھنٹے پانی کھڑا رہا۔

دوسری جانب آج الصبح اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت مضافاتی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیاہے جبکہ بالاکوٹ و گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے، وادی کاغان اور ملحقہ مقامات پر بھی بارش جبکہ کئی مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

موسلادھار بارش سے ندی نالوں اور دریائے کنہار میں طغیانی آگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...