Home سیاست سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس ، فواد چودھری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر

سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس ، فواد چودھری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر

Share
Share

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فواد چودھری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھرموخر کر دی۔فواد چودھری کی جانب سے عدالت میں کیس کی دستاویزات مہیا کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے فواد چودھری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت کی جس کے دوران فواد چودھری عدالت پیش ہوئے۔

جج طاہر عباس سپرا نے فواد چودھری سے کہا کہ موسم اچھا ہو گیا ہے، فواد چودھری نے جواب دیا کہ موسم تو اچھا ہو گیا ہے، لگے ہوئے ہیں ہم بھی۔

فواد چودھری کی جانب سے عدالت میں کیس کی دستاویزات مہیا کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ آج عدالت میں 265 سی کی درخواست دائر کر رہے ہیں، ہمیں تا حال کیس سے متعلق مکمل دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں، کیس کی مکمل دستاویزات کی فراہمی ملزم کا حق ہوتا ہے۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے پاس اس وقت کیس کی فائل موجود نہیں، کیس کی فائل دیکھ کر ہی کوئی بیان دے سکتا ہوں۔فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے استدعا کی کہ اگلی سماعت کی کوئی لمبی تاریخ دے دیں، 10 محرم کے بعد کی تاریخ دے دیں۔

بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا اور فواد چودھری کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک با رپھر موخر اور کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...