Home نیوز پاکستان شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف مقامات پر بند ، سینکڑوں مسافر اور سیاح پھنس گئے

شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف مقامات پر بند ، سینکڑوں مسافر اور سیاح پھنس گئے

Share
Share

گلگت :شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف مقامات پر بند ہونے سے سینکڑوں مسافر اور سیاح پھنس گئے۔جبکہ انتظامیہ نے بابوسر ٹاپ کو سیاحوں اور مقامی افراد کے لئے بند کردیا ہے۔

گلگت بلتستان میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف مقامات پر بند ہو گئی۔

بارش و لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کیڈٹ کالج چلاس اور تتہ پانی کے مقام پر شاہراہ قراقرم کو بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافر دونوں اطراف پھنسے ہوئے ہیں۔

شاہراہ قراقرم کی بحالی کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا، پھنسے ہوئے مسافروں میں سیاحوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے جنہوں نے شاہراہ کو جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ روز خیبر پختون خوا کے ضلع شانگلہ میں دلخراش واقعہ پیش آیا تھا جہاں مارتونگ کے مقام پر کھیل میں مصروف بچوں پر پہاڑی تودہ گرنے سے 8 بچے تودے تلے دب کر جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب بابوسر ٹاپ پر 2 انچ سے زائد برفباری ہوئی ہے جبکہ مانسہرہ، بالاکوٹ اور ناران میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث دریائے کنہار، ندی نالوں میں پانی کے بہاوٴ میں اضافہ ہوگیا۔

انتظامیہ نے بابوسر ٹاپ کو سیاحوں اور مقامی افراد کے لئے بند کردیا ہے، ڈی آئی ایس پی بالاکوٹ کا کہنا ہے کہ بابو سرٹاپ کو خراب موسم کے باعث بند کیا ہے، موسم ٹھیک ہونے پر روڈ کو کھول دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملک بھرمیں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے بادل مزید برسنے کے ساتھ نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کر رکھا ہے۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...