Home سیاست غریبوں کو کامیابی کی منزل تک پہنچنے پر نواز شریف اور شہباز شریف کو شاباش ملنی چاہیے،مریم اورنگزیب

غریبوں کو کامیابی کی منزل تک پہنچنے پر نواز شریف اور شہباز شریف کو شاباش ملنی چاہیے،مریم اورنگزیب

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ ایک شاباش نواز شریف اور شہباز شریف کو بھی ملنی چاہیے جن کے وژن نے سینکڑوں غریبوں کو کامیابی کی منزل تک پہنچنے اور اپنے خواب سچ کر دکھانے میں عملی مدد کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ قابل رشک اور قابل فخر محمد محسن علی کی کامیابی کی کہانی ہی نہیں بلکہ تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کی زندگی اور معاشرے میں تبدیلی لانے کے ولولہ انگیز وژن اور سوچ کی کامیابی کی ایک بہترین مثال بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 گولڈ میڈل جیتنے والے حافظ آباد کے گاؤں میاں رحیما کے اس قابل اور محنتی محسن علی نے پاکستان کے نوجوانوں کو کامیابی کا راز سمجھایا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر شہباز شریف نے محسن علی جیسے سینکڑوں ذہین لیکن غریب نوجوان بچوں اور بچیوں کی سرپرستی کی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف نے تعلیمی وظائف، بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دے کر ان کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کی، یہ نوجوان آج قائد نواز شریف اور شہباز شریف کے یوتھ پروگرام کی کامیابی کے درخشاں ستارے بن چکے ہیں، یہ نوجوان نواز شریف اور شہباز شریف کے وڑن کی کامیابی کی گواہی دے رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ محسن علی لاہور کے اسی کالج میں لیکچرار ہے جس کے قریب واقع تندور میں وہ روٹیاں لگا کر اپنے خاندان کیلئے رزق حلال کما رہا تھا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج محسن علی کو کروڑوں پاکستانیوں کے سامنے سینے سے لگا کر شاباش دی۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...