Home Uncategorized بھارت میں دنیا کا سستا ترین 4 جی فون متعارف

بھارت میں دنیا کا سستا ترین 4 جی فون متعارف

Share
Share

ممبئی: بھارت میں دنیا کا سستا ترین 4 جی فون متعارف کرا دیا گیا۔اس فون سے موبائل پیمنٹس کی جا سکتی ہیں جبکہ فلم اور میوزک سروسز بھی دی گئی ہیں۔

ریلائنس جیو نے یہ 4 جی فون متعارف کرایا ہے جس کی قیمت 999 بھارتی روپے (3317 پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے، بھارت میں اب بھی کروڑوں افراد 2 جی فونز استعمال کر رہے ہیں اور جیو بھارت نامی فون ایسے افراد کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

یہ تکنیکی طور پر اسمارٹ فون نہیں کیونکہ اس میں مین اسٹریم موبائل آپریٹنگ سسٹم (جیسے اینڈرائیڈ) موجود نہیں، مگر اس کے متعدد فیچرز ضرور اہم ہیں

اس فون سے موبائل پیمنٹس کی جا سکتی ہیں جبکہ فلم اور میوزک سروسز بھی دی گئی ہیں،البتہ واٹس ایپ، فیس بک یا دیگر مقبول ایپس اس فون کا حصہ نہیں۔

اس فیچر فون میں 1.77 انچ کی کلر اسکرین دی گئی ہے جس کے ساتھ 48 ایم بی اسٹوریج اور ایک ہزار ایم اے ایچ پاور کی بیٹری موجود ہے، صارفین مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے اسٹوریج کو 128 جی بی تک بڑھا سکتے ہیں۔

فون کے بیک پر ایک وی جی اے کیمرا بھی موجود ہے، کمپنی کے مطابق بھارت میں اب بھی 25 کروڑ افراد ایسے موبائل فونز استعمال کر رہے ہیں جو 2 جی پر کام کرتے ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب 5 جی ٹیکنالوجی پھیل رہی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...