Home نیوز پاکستان چیف جسٹس آف پاکستان کی تین صحافیوں سے ملاقات، سوشل میڈیا پرطوفان برپا ہوگیا

چیف جسٹس آف پاکستان کی تین صحافیوں سے ملاقات، سوشل میڈیا پرطوفان برپا ہوگیا

Share
Share

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی 3 صحافیوں سے ملاقات کے متعلق سوشل میڈیا پرطوفان برپا ہوگیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سپریم کورٹ میں3 صحافیوں کیساتھ ملاقات کے متعلق سوشل میڈیا پرطوفان برپا ہوگیا۔ اہم نکتہ یہ ہے کہ اس ملاقات میں کی گئی گفتگو کی جو تفصیلات سامنے آئیں،ان پر سپریم کورٹ کی طرف سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

ذرائع یہ دعویٰ بھی کر رہے ہیں کہ 3 صحافیوں کی چیف جسٹس کیساتھ ملاقات کے تناظر میں عدلیہ میں اختلاف بڑھے ہیں۔ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس کے بعد عدالتی تقسیم گزرتے وقت کیساتھ گہری ہوتی گئی جو ججوں کی تعیناتیوں پر شدیدہوگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق چیف جسٹس نے جسٹس مسرت ہلالی کی تقریبِ حلف برداری کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کچھ سوالوں کے جواب دینے سے انکار کر دیا۔

صحافی نے سوال کیا کیا آپ سے منسوب باتیں درست ہیں؟ چیف جسٹس نے منہ پر انگلی رکھ کر جواب دیا میں کچھ نہیں کہوں گا۔ صحافی نے سوال کیا کیا وہ باتیں غلط ہیں؟اس پر انھوں نے جواب دیا غلط باتیں تو آپ کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...