Home Uncategorized میں تمہارا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا،شاہد آفریدی کا بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پیغام

میں تمہارا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا،شاہد آفریدی کا بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پیغام

Share
Share

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی اقصیٰ کی رخصتی پر خوبصورت مگر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے بیٹی کی رخصتی کی خوبصورت تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس پر شیئر کی ہیں۔

شاہد آفریدی کا اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ میری پیاری بیٹی، ابھی کل ہی کی بات ہے جب میں نے تمہیں اپنی بانہوں میں جھولا جھلایا، اْس دن میں نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ میں تمہارا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا۔

شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ آپ اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے جارہی ہیں، آپ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گی کیونکہ میں وہ آدمی ہوں جس نے آپ سے سب سے پہلے پیار کیا۔

شاہد آفریدی نے بیٹی اور داماد کو دعائیں دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اللّٰہ آپ دونوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اور آپ کو ایک ساتھ ایک خوبصورت زندگی گزارنے کا موقع عطا فرمائے، آمین۔

خیال رہے کہ شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کی رخصتی کی تقریب گزشتہ شب کراچی میں ہوئی تھی ۔

تقریب میں داماد شاہین آفریدی سمیت کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال، اعظم خان، سابق کرکٹرز معین خان، ارشد خان، محمد اکرم اور وقار یونس بھی شریک ہوئے تھے۔

جمعے کی شب ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود ، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال اور اعظم خان ، سابق ٹیسٹ کپتان معین خان، وقار یونس، سعید انور، ارشد خان اور محمد اکرم و دیگر بھی شامل تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...