Home سیاست ایک ماہ کے اندر اسمبلی اپنی مدت مکمل کر کے تحلیل ہو جائے گی، خواجہ آصف

ایک ماہ کے اندر اسمبلی اپنی مدت مکمل کر کے تحلیل ہو جائے گی، خواجہ آصف

Share
Share

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ الیکشن کے لیے تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے، ایک ماہ کے اندر اسمبلی اپنی مدت مکمل کر کے تحلیل ہو جائے گی۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مشترکہ یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد قوم کو 5 سال بعد اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں ہم نے حکومت سنبھالی، ہمارے پاس چوائس تھی کہ فوری حکومت سنبھالتے ہی اسمبلیاں تحلیل کر دیتے، اسمبلی ختم کر دیتے تو آئی ایم ایف اور دیگر امداد کا سلسہ رک جاتا اور ملک ڈیفالٹ کر جاتا، ایک ماہ کے اندر اسمبلی مدت پوری کر کے تحلیل ہو جائے گی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہزاروں ارب روپے کی بجلی، گیس اور ٹیکس چوری ہوتا ہے، یہ سلسلہ جاری رہا تو ملک معاشی طور پر دربدر ہوتا رہے گا، ایسے ایسے شہر ہیں جہاں 82 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کے غلط سیاسی فیصلوں کی وجہ سے اس کی حکومت گئی، اس نے ریاست کو للکارا، دیکھیں اس کے ٹارگٹ کیا تھے، اس شخص نے دفاع کے ضامن ادارے کو للکارا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سیاست دانوں نے بےشمار غلطیاں کیں، اسٹیبلشمنٹ نے بھی غلطیاں کیں لیکن کسی پارٹی کا کوئی ورکر مفرور ہوتے نہیں دیکھا جس طرح ان کے لیڈران مفرور ہوئے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سیاسی ورکر عزت آبرو سے گرفتار ہوتا ہے تو اس کی چادر و چار دیواری کا تقدس بھی رہتا ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...