Home سیاست صرف30 دن کا کھیل باقی، لوگ ایک مہنیہ مہنگائی اورمشکلات کا مزید مقابلہ کریں،شیخ رشید

صرف30 دن کا کھیل باقی، لوگ ایک مہنیہ مہنگائی اورمشکلات کا مزید مقابلہ کریں،شیخ رشید

Share
Share

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہناہے کہ صرف30 دن کا کھیل باقی ہے لوگ ایک مہنیہ مہنگائی اورمشکلات کا مزید مقابلہ کریں جس روز اسمبلیاں تحلیل ہوں گی اُسی صبح نئی سیاست طلوع ہوگی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ زمین پر اکڑ کر چلنے والےچادر اور چاردیواری کو روندنےوالے زمین بوس ہو جائیں گےجیل کاگیٹ ٹوٹےگابےگناہ لوگ چھوٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف حکومت اور اُس کےوزیرخزانہ پراعتبار نہیں کرتا اسے لیے دوسروں سے شورٹی لینے اُن کے گھر گئے ہیں ۔دس کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے آ گئے ہیں اور دوکروڑ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں یہ ہے پندرہ مہینے کی حکومت کا کارنامہ ہے ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ 30دنوں میں پی ڈی ایم میں کھینچا تانی ہو گی رسہ کشی ہوگی جوڈو کراٹے ہوں گے اور بٹوارا ہوگابنکاک کے شولے ہوں گےاور بغداد کی راتیں ہوں گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف الیکشن ہی ملک کو ان مسائل سے نجات دلائیں گے ورنہ کشت وخون ہوگا سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا ۔الیکشن کروانے ہوں گےزرداری اور بلاول سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ معلوم نہیں آئی ایم ایف معاہدے کے ساتھ ہیں یا نہیں ہیں دو تہائی اکثریت کے بغیر اسمبلی میں بنائے گئے قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے نواز شریف کی سزا اور اُس کی واپسی بھی دو تہائی کی آئینی ترمیم سے مشروط ہےجب ذرائع ابلاغ کوپابند سلاسل کردیا جاتا ہے تو ملک افواہوں کی لپیٹ میں آجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو قرضہ دے رہے ہیں ان کو قرضوں کی واپسی کی گرنٹی بھی چاہیے ورنہ ڈیفالٹ کی تلوارلٹک رہی ہے ۔پہلے ہی عالمی برادری سے تنہا ہوتے جا رہے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ سیاسی استحکام پیدا کرو ۔ان حالات میں یورپی یونین جی ایس پی پلس سٹیٹس بھی واپس لے سکتی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...