Home سیاست ایل این جی ریفرنس، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ موخر

ایل این جی ریفرنس، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ موخر

Share
Share

اسلام آباد:احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ موخر کرتے ہوئے 18 جولائی کی تاریخ مقرر کردی ہے

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایل این جی ریفرنس میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق محفوظ فیصلہ موخر کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ فیصلہ مکمل تحریر نہیں کیا جا سکا مزید وقت درکار ہے، عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سنانے کیلئے نئی تاریخ مقرر کردی۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایل این جی ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ 18 جولائی کو سنایا جائے گا،عدالت نے کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

خیال رہے کہ ریفرنس میں ملزمان نے نیب آرڈیننس کے تحت عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کررکھا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...