Home Uncategorized بہت بڑے اسٹار نے مجھ پر ذہنی اور جسمانی تشدد کیا،سومی علی

بہت بڑے اسٹار نے مجھ پر ذہنی اور جسمانی تشدد کیا،سومی علی

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کی سابق اداکارہ سومی علی کا کہنا ہے کہ ایک ’بہت بڑے اسٹار‘ کے ہاتھوں بدترین ذہنی اور جسمانی تشدد کا سامنا کیا۔جس ذہنی اور جسمانی تشدد کا مجھے نشانہ بنایا گیا کوئی اس کا تصور نہیں کرسکتا اس لیے میں اب پیچھے نہیں ہٹوں گی۔

بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ اور اداکارہ سومی علی نے سوشل میڈیا پر نئی پوسٹ میں بغیر کسی کا نام لیے کہا کہ تم مجھے خاموش نہیں کروا سکتے۔ مجھ سے کہا گیا ہے کہ میں اپنی پوسٹس ہٹا دوں لیکن میں یہ سلسلہ جاری رکھوں گی۔

سابق اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جس ذلت سے میں گزری ہوں اور جس ذہنی اور جسمانی تشدد کا مجھے نشانہ بنایا گیا کوئی اس کا تصور نہیں کرسکتا اس لیے میں اب پیچھے نہیں ہٹوں گی۔

سومی علی نے کہا کہ ’بہت بڑے اسٹار‘ نے مجھ پر ذہنی اور جسمانی تشدد کیا۔ ان حالات میں کوئی بھی آپ کے ساتھ کھڑا نہیں ہوتا کیونکہ آپ پر ظلم کرنے والا بڑا اسٹار انڈسٹری میں آپ کو کام سے محروم کرسکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...