Home Uncategorized فراڈ کیس،اداکارہ امیشا پٹیل عدالت میں پیش

فراڈ کیس،اداکارہ امیشا پٹیل عدالت میں پیش

Share
Share

رانچی: بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل ڈھائی کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں عدالت میں پیش ہوگئیں۔اداکارہ کیخلاف پروڈیوسر اجے سنگھ نے چیک باؤنس ہونے اور ڈھائی کروڑ روپے کے فراڈ کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ امیشا پٹیل رانچی کی عدالت میں پیش ہوئیں اورموقف اختیار کیا کہ ان پر عائد مالی فراڈ کے الزامات درست نہیں۔ عدالت نے امیشا پٹیل کو 18 جون کو مشروط ضمانت دی تھی۔

امیشا پٹیل کیخلاف پروڈیوسر اجے سنگھ نے چیک باؤنس ہونے اور ڈھائی کروڑ روپے کے فراڈ کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

اجے سنگھ کا موقف ہے کہ اداکارہ کو فلم بنانے کے لیے ڈھائی کروڑ روپے دیئے تھے تاہم نہ تو فلم بنی اور نہ ہی سود سمیت پیسے واپس ملے۔

اجے سنگھ کا مزید کہنا ہے کہ امیشا پٹیل نے جو چیک دئیے تھے وہ بھی باؤنس ہوگئے جس کے بعد عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ امیشا پٹیل طویل عرصے بعد اپنی بلاک بسٹر فلم ’ غدر‘ کے سیکوئل کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آرہی ہیں۔ سنی دیول کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی امیشا پٹیل کی فلم 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...