Home Uncategorized قرآن کی بے حرمتی کے سوچے سمجھے عمل سے مسلمانوں کو پہنچنے والے دکھ کو سمجھنا ضروری ہے،بلاول بھٹو

قرآن کی بے حرمتی کے سوچے سمجھے عمل سے مسلمانوں کو پہنچنے والے دکھ کو سمجھنا ضروری ہے،بلاول بھٹو

Share
Share

اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری کو نفرت، امتیازی سلوک، عدم برداشت کے رویوں کے خلاف متحد ہونے اور باہمی احترام، افہام و تفہیم اور رواداری کو فروغ دینے پر زور دیا ہے ۔

قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے سمیت مذہبی منافرت پھیلانے والے واقعات پر انسانی حقوق کونسل کی جانب سے منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بدقسمتی سے قرآن پاک کی دانستہ بے حرمتی کے واقعات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں زیادہ سے زیادہ نفرت پھیلانے کے لیے انجام دی گئی ہیں۔ ہمیں نفرت، امتیازی سلوک اور تشدد کو بھڑکانے کی کوششوں پر نظر رکھنی چاہیے۔ ہمیں مل کر اس کی مذمت کرنا چاہیے، ہمیں نفرت پھیلانے والوں کو الگ تھلگ کرنا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ تین ماہ قبل اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا پہلا بین الاقوامی دن منایا گیا جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس موقع پر پہلا اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کی بے حرمتی کے عوامی اور سوچے سمجھے عمل سے مسلمانوں کو پہنچنے والے گہرے دکھ کو سمجھنا ضروری ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو مسلمانوں کے عقیدے پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روک تھام اور احتساب کے لیے اس کونسل کے سامنے پیش کیے گئے مسودے کے متن میں مطالبہ معقول اور ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقریر اور آزادانہ تقریر کو الگ الگ کیا جانا چاہیے کیونکہ آزادی اظہار اتنا ہی ناگزیر ہے جتنا نفرت انگیز تقریر ناقابل دفاع ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا میں ایک بھی مسلم ملک ایسا نہیں ہے جو دوسرے مذاہب کے مقدسات کی بے حرمتی کی اجازت دیتا ہو۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...