Home Uncategorized اقوام متحدہ میں مذاہب کے احترام سے متعلق پاکستانی قرارداد پر آج ووٹنگ کا امکان

اقوام متحدہ میں مذاہب کے احترام سے متعلق پاکستانی قرارداد پر آج ووٹنگ کا امکان

Share
Share

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں قرآن کریم کی بے حرمتی سمیت مذہبی منافرت کی ہرقسم کی مذمت کی گئی ہے اور زور دیا گیا ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ایسے قوانین بنائے جائیں تا کہ بے حرمتی کے واقعات میں ملوث عناصر کوسزا دی جائے۔ منافرت، دشمنی اور تشدد پر اکسانے والوں سے بھی نمٹا جائے۔

قرارداد میں اقوام متحدہ کی کونسل کے سربراہ سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مختلف ممالک کے قوانین میں خامیوں کی نشاندہی کریں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ویڈیو لنک پر خطاب میں کہا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی اس تصور کے ساتھ کی گئی کہ اس شخص کے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہوگی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ رائے کے اظہار کی آزادی ناگزیر ہے مگر منافرت پر مبنی تقریر کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔

فرانس کے سفیرنے کہا کہ انسانی حقوق لوگوں کا تحفظ کرتے ہیں، مذاہب، عقائد یا ان کی علامتوں کا نہیں، اقوام متحدہ یا کسی ملک کو یہ حق نہیں کہ وہ بتائے کہ کیا چیز مقدس ہے۔

برطانوی سفیر نے کہا کہ یہ واضح کرنا مشکل ہے کہ کہاں آزادی اظہار ناقابل قبول ہو جاتا ہے جبکہ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا اس مسودے کیخلاف ووٹ دے گا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...