Home نیوز پاکستان بلوچستان میں ژوب گیریژن پرحملہ، چار سیکیورٹی اہلکار شہید،تین دہشت گرد مارے گئے

بلوچستان میں ژوب گیریژن پرحملہ، چار سیکیورٹی اہلکار شہید،تین دہشت گرد مارے گئے

Share
Share

کوئٹہ: بلوچستان میں ژوب گیریژن پر دہشت گردوں کے ایک گروپ ے حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ پانچ شدید زخمی ہیں۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں اب تک بھاری ہتھیاروں سے لیس تین دہشت گرد مارے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صبح سویرے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں کی تنصیب میں گھسنے کی ابتدائی کوشش کو ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں اب تک بھاری ہتھیاروں سے لیس تین دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جبکہ باقی دہشت گردوں کو ایک چھوٹے سے علاقے میں گھیر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو دہشت گردوں کو بھی پکڑنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جس کے دوران، چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے اور پانچ اہلکار شدید زخمی ہیں۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی ایسی تمام گھناوٴنی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...