Home سیاست تحریک انصاف ہم خیال گروپ کا وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کا بائیکاٹ

تحریک انصاف ہم خیال گروپ کا وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کا بائیکاٹ

Share
Share

گلگت :تحریک انصاف ہم خیال گروپ نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کا بائیکاٹ کر دیا۔ وزارتِ اعلیٰ کے ایک امیدوار راجہ اعظم خان کا کہنا ہے کہ جی بی اسمبلی میں اکثریت کو زبردستی اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کی جانب سے وزارتِ اعلیٰ کے لیے 3 امیدواروں نے اس ضمن میں پریس کانفرنس کی ہے۔

پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کی جانب سے وزارتِ اعلیٰ کے ایک امیدوار راجہ اعظم خان کا پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ جی بی اسمبلی میں اکثریت کو زبردستی اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھی ارکانِ اسمبلی کو کروڑوں روپے کی اسکیموں کا لالچ دیا گیا۔ ساتھ نہ دینے پر ساتھی ارکان کو گرفتاریوں اور مقدمات کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔جبکہ اب ہم اسمبلی میں موثر اور بھرپور طریقے سے اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

اسلامی تحریک کے پارلیمانی لیڈر ایوب وزیری نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے گلگت میں پولیٹیکل انجینئرنگ کی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کاظم میثم کا کہنا ہے کہ اقلیت کو مسلط کر کے جمہوری اور انسانی حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔

Share
Related Articles

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...