Home نیوز پاکستان مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گی،پاک فوج

مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گی،پاک فوج

Share
Share

راولپنڈی :پاک فوج نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ افعانستان سے حملے ناقابل برداشت ہیں اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موثر جوابی کارروائی ہوگی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصمھ منیر نے آج کوئٹہ گیریڑن کا دورہ کیا.آرمی چیف جنرل سید عاصم کوڑوب میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بارے میں بریفنگ دی گئی. آرمی چیف نے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمی فوجیوں کی عیادت کی اور قوم کے لیے ان کی خدمات کو سراہا اور ان کے عزم کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کو افغانستان میں ٹی ٹی پی کو دستیاب محفوظ پناہ گاہوں اور کارروائی کی آزادی پر شدید تحفظات ہیں۔توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی. دوحہ معاہدے میں کیے گئے وعدوں کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت پر تشویش ہے. اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ اس طرح کے حملے ناقابل برداشت ہیں اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موثر جوابی کارروائی ہوگی۔دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا.اور مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گی۔قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...