Home کھیل شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کیریئر میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں

شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کیریئر میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں

Share
Share

گال:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باوٴلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کیریئر میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاہین آفریدی نے سری لنکا کے پہلے کھلاڑی کو 6 رنز پر پویلین کی راہ دکھا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

شاہین نے اپنے دوسرے اوور میں اوپنر نشان مدوشکا کو آوٴٹ کیا جس کا شاندار کیچ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کیا، شاہین کی اس وکٹ کے بعد ٹیسٹ کیریئر میں 100وکٹیں مکمل ہوگئیں۔

شاہین آفریدی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، فاسٹ باوٴلر نے 26 ٹیسٹ میچز میں 100 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگِ میل عبور کیا ہے۔

Share
Related Articles

فیفا ورلڈ کپ: ترکیہ نے آخری لمحات میں امریکہ کو 2-3 سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی

گروپ ڈی میں ترکیہ کی سنسنی خیز کامیابی لاس اینجلس: فیفا ورلڈ...

جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم کا پاکستان کا دورہ، 27 جولائی سے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچے گی پاکستان ہاکی کے...