Home Uncategorized پاکستان کی سویڈن میں تورات اور بائبل کی سرعام بے حرمتی کی اجازت دینے کی مذمت

پاکستان کی سویڈن میں تورات اور بائبل کی سرعام بے حرمتی کی اجازت دینے کی مذمت

Share
Share

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے پاکستان سویڈن میں تورات اور بائبل کی سرعام بیحرمتی کی اجازت دینے کی مذمت کرتا ہے۔ عالمی برادری یک آواز ہو کر مذہبی منافرت کی ایسی تمام گھناوٴنی کارروائیوں کی مذمت کرے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آزادی اظہارِ رائے کی آڑ میں مذہبی منافرت کی جارحانہ کارروائیوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا، امن کے مذہب کے طور پر اسلام تمام مذاہب، مقدس شخصیات اور مقدس صحیفوں کے احترام کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی اخلاق کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ مذاہب، عقائد اور ثقافتوں کے درمیان باہمی احترام، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری یک آواز ہو کر مذہبی منافرت کی ایسی تمام گھناوٴنی کارروائیوں کی مذمت کرے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...