Home Uncategorized امریکی ریاست الاسکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری

امریکی ریاست الاسکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری

Share
Share

نیویارک : امریکا کی ریاست الاسکا میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی رات الاسکا کے جزیرہ نما میں 7.2 شدت کے زلزلہ نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جزیرہ نما الاسکا میں آنے والے زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی ہے، یو ایس جی ایس نے پہلے زلزلے کی شدت کو 7.4 بتایا تھا جس کو بعد ازاں کم کیا گیا۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کابتانا ہے کہ الاسکا میں زلزلہ 9.3 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا، زلزلے کا مرکز الاسکا کے ایک چھوٹے سے قصبے سینڈ پوائنٹ سے 89 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

ادھر امریکی سونامی سسٹم کے مطابق زلزلے کے قریب واقع بحر الکاہل کے علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

الاسکا زلزلہ کے لحاظ سے فعال پیسیفک ’رنگ آف فائر‘ کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ کی یہ ریاست مارچ 1964 میں 9.2 شدت کے زلزلے کی زد میں آئی تھی جو کہ شمالی امریکہ میں اب تک کا سب سے شدید زلزلہ تھا۔

زلزلے نے علاقے کو تباہ کر دیا تھا اور سمندر میں سونامی کی لہروں خلیج الاسکا، امریکی مغربی ساحل اور ہوائی کو لپیٹ میں لے لیا تھا ، زلزلے اور سونامی سے 250 سے زائد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...