Home سیاست پرویز خٹک نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں، آج نئی سیاسی جماعت کا اعلان کرینگے

پرویز خٹک نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں، آج نئی سیاسی جماعت کا اعلان کرینگے

Share
Share

پشاور: سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں، آج خیبر پختونخوا کے کئی اہم رہنماوٴں کے ساتھ پریس کانفرنس میں نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کرینگے۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور آج ان کی جانب سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان متوقع ہے۔

گزشتہ دنوں میں پرویز خٹک کی کئی سابقہ ایم پی ایز سے ملاقاتیں ہوئیں، سابق وفاقی وزیر خیبر پختونخوا کے کئی اہم رہنماوٴں کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے۔

خیال رہے کہ پرویز خٹک کے دونوں بیٹے تاحال پی ٹی آئی میں شامل ہیں، دونوں صاحبزادوں کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ بھی ان کے والد ہی کریں گے۔

گزشتہ روز نوشہرہ کے مقامی صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح اپنی سیاسی جماعت کا قیام ہے، نئی پارٹی کیلئے سیاسی رفقاء کے ساتھ مشاورت اور فائل ورک پر کام جاری ہیں۔

پرویز خٹک نے مزید کہا تھا کہ تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑ چکا ہوں، دوبارہ تحریک انصاف کے جھنڈے تلے مزید سیاست نہیں کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے فارغ کردیا تھا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...